مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.7ارب روپے کے سودے

183

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 9.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 9,447 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.517ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.150 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.015ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.045 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 702.075 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 498.069 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 342.570 ملین رو پے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 205.153 ملین رو پے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 164.259 ملین روپے رہی۔