پاکستان سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے 10اگست تک درخواستیں طلب

434

اسلام آباد (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے نائیجیریا میں منعقدہونے والی دوسری پاکستان۔ افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس(پی اے ٹی ڈی سی) اور پاکستان سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے10 اگست 2021 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پی اے ٹی ڈی سی کا انعقاد 23نومبر 2021کوہو گا، تجارتی میلے میں زرعی مشینری و آلات ، آٹو موبائل اور فاضل پرزہ جات ، ہلکی مشینری ، تعمیراتی سامان، بجلی کے آلات، ٹیکسٹائل کی مصنوعات ، جراحی کے آلات ، ادویات کی مصنوعات سمیت آئی ٹی ، ٹرانسپرٹ، تعلیم ، مالی اور طبی خدمات وغیرہ فراہم کرنے والے اداروے اور کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔