ایم کے پی پاکستان ویمن چیپٹرکا زوم پر پہلا تعارفی سیشن

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان ویمن چیپٹر کا پہلا سیشن صدر سیدہ رافعہ ماموں جی کی زیرصدارت ڈیجیٹل پلیٹ فارم زوم پرمنعقد ہوا۔ جنرل سیکرٹری سید کاشف علی ہاشمی نے ایم کے پی کے مشن اور مقاصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری خواتین ملک میں بننے والے بڑے برانڈز کی مالک ہیں۔ ایم کے پی کا مقصد ان پاکستانی خواتین تاجروں کو ان کی مصنوعات کی تیاری اور دیگر خدمات کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔