اینگرو فرٹیلائزرز نے ڈیجیٹل ایوارڈز میں 3 ایوارڈز جیت لیے

161

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزرز کوملک کے نامور پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021میں ‘انتہائی جدید فن ٹیک سلوشن’، ‘بیسٹ پیمنٹ ٹیکنالوجی’ اور’ بہترین بینکاری ٹیک ‘کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔کووِڈ 19کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے آپریشنز کو معمول پر لانے کے لیے تیزی سے کام کیا اورصارفین اور وینڈر زکی سپورٹ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل اور ورچوئل آپریشنز کے لیے انڈسٹری کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف راغب کیا۔اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور 49کیٹگریزمیں سے 3بیسٹ ان کلاس ایوارڈ زحاصل کیے۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسر عمران احمد نے ایوارڈز وصول کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کا جو سفر ہم نے چند سال پہلے شروع کیا تھا اب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیںکیونکہ اب ہم معیاری معلومات کی بہتر دستیابی اور بہتر کنٹرول ماحول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سخت مقابلے میں یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔یہ اس بات کی حوصلہ افزائی ہے کہ مستقبل میں ہم آپریشنل ایکسلنس اور مختلف کسٹمر تجربات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کریں۔