سی این جی کے نرخوں میں اضافے کا خطرہ ٹل گیا

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اوگرا کی جانب سے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوںمیںاضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے کے بعد ملک بھر میںسی این جی کے نرخوںمیںاضافے کا خطرہ ٹل گیا اور سی این جی اسٹیشنز مالکان نے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او اور پی ایل ایل کی جانب سے مہنگے داموں ایل این جی کی خریداری اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے باعث اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ۔