مینز باسکٹ بال ایونٹ میں امریکا فرانس اور سلووینیا سیمی فائنل میں داخل

181

ٹوکیو(جسارت نیوز) اولمپک گیمز کے مینز باسکٹ بال ایونٹ میں امریکا ، فرانس اور سلووینیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا نے اسپین، فرانس نے اٹلی اور سلووینیا نے جرمنی کوشکست دیدی۔ منگل کو مینز باسکٹ بال ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا نے اسپین کو 81-95سے ، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم نے اٹلی کو سخت مقابلے کے بعد 75-84سے شکست دے کر ٹاپ فور کیلیے کوالیفائی کرلیا۔