سائیکلنگ ایونٹ میں ہالینڈ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

129

ٹوکیو(جسارت نیوز) ہالینڈ کے سائیکل سوار وں جیفری ہوگلینڈ،ہیری لاوریسن اور رائے وین ڈین برگ نے ٹوکیو اولمپکس کے مردوں کے ٹریک سائیکلنگ ٹیم سپرنٹ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔انگلینڈ کے سواروں جیک کارلن،جیسن کینی اور ریان اوونزنے ایونٹ میں چاندی اور فرانسیسی سائیکل سواروں فلورین گرینگبو،ریان ہلال اور سبسٹین ویجیرنے کانسی کا تمغہ جیتا۔کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپک کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ ہالینڈ نے منگل کو ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں سائیکلنگ ٹریک مینز ٹیم سپرنٹ ایونٹ میں مطلوبہ فاصلہ 41.369 سیکنڈ میں طے کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ایونٹ میں ٹیم برطانیہ 44.589 سیکنڈز کے ساتھ میں دوسرے نمبر پر رہی اور چاندی کا تمغہ جیتا اسی طرح ٹیم فرانس نے ٹیم آسٹریلیا کو 42.331 سیکنڈ ز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔