چین نے ڈائیونگ کیمینز سپرنگ بورڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

201

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، چین نے ڈائیونگ کے مینز سپرنگ بورڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا، چین کے ہی وانگ زونگیوان نے چاندی اور برطانیہ کے غوطہ خور جیک ڈیوڈ جیک لار نے برانز میڈل حاصل کیا۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو ڈائیونگ ایونٹ میں مردوں کے 3میٹر سپرنگ بورڈ مقابلے میں چین کے ژی سیی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 558.75 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ چین کے وانگ زونگیوان نے 534.90پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور انگلینڈ کے غوطہ خور جیک ڈیوڈ لائور نے518 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔