مہنگی دوائیں انسانی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے‘ سردار ظفر حسین

96

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر سردار ظفر حسین خان نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویات سمیت مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد تک اضافہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ محض پیسہ بنانے کے لیے قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔جن ادویات کی قیمتیں پاکستان میں آسمان تک پہنچ چکی ہیں، بھارت میں ان کی قیمتیں معمولی ہیں۔ حکومت کی مسلسل چشم پوشی عوام کے جان ومال کے نقصان کی وجہ بن رہی ہے۔جب تک ذمے داران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں قانون کے تحت نہیں لایا جائے گا،اس وقت تک انسانی جانوں سے کھیلنے کاسلسلہ بند نہیں ہوگا۔