نجی کمپنی بی فار یو کے مالک کی عبوری ضمانت میں توسیع

181

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے بھاری رقوم لوٹنے کے کیس میں نجی کمپنی بی فار یو کے مالک سیف الرحمن کی عبوری ضمانت میں 11 اگست تک توسیع کردی‘ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل اور ایس ای سی پی کی جانب سے جرمانے کا آرڈر طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے ملزم سیف الرحمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں‘ ہماری استدعا ہے کہ ان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے‘ ہمارا یہ کیس نیب کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکا دہی کا کیس ہے‘ 11 ارب روپے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اکٹھے کیے گئے‘ نہ ہی ان کا کوئی فزیکل بزنس ہے نہ ہی اسٹیٹ بینک ریگولیشن کے تحت لائسنس ہے‘ 25 اکاؤنٹس اب تک انہوں نے بنائے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں۔