بانی متحدہ و دیگر کے کیس کی سماعت تعطیلات کے باعث ملتوی

83

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے باعث 9 ستمبر تک کیلیے ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور وکیل صفائی پیش ہوئے، وکیل صفائی نے شریک ملزم احمد علی کی ایک روزہ استثنا کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔