تعلیمی اداروں میں اصلاحات سے عالمی معیار اپنائیں گے‘ فردوس عاشق

300
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پریس کانفرنس کررہی ہیں

 لاہور (خبر ایجنسیاں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے منشور میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور تحقیق اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پی ٹی آئی تعلیمی اداروں میں اصلاحات لاکر انہیں دنیا بھر کے اداروں سے ہم پلہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔سالانہ ترقیاتی فنڈز میں ہر ضلع کی سطح پرنہ صرف کالجز بلکہ یونیورسٹیز کے دائرہ کار کو وسیع کر رہے ہیں۔سابقہ ادوار میںتعلیم کے شعبے سے کیے جانے والے کھلواڑ اور تعلیم سے جڑے فقدان کو موجودہ حکومت بہترین حکمت عملی سے سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجا یاسرہمایوں بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن سے ش نے نکلنا ہے۔ن اور ش میں گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اس میں م پھپھے کٹنی کاکردار ادا کر رہی ہے۔قیادت سے متنفر ووٹرز نے سیالکوٹ کے الیکشن میں انہیں مسترد کردیا۔ ن لیگ سے عوام کی نفرت کا اظہار ہرحلقے میں نظر آ رہا ہے۔