پاکستان نے انسداد کورونا کے موثر انتظامات کیے، عالمی بینک

168

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کیلیینائب صدر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے حوالے سے موثر انتظامات کیے ہیں، عالمی بینک ترقی پذیر ممالک کی معاونت کیلیے پرعزم ہے تاکہ وہ کورونا ویکسین خرید سکیں اور اس مقصد کیلیے عالمی بینک نے پاکستان کیلیے بھی 150 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کیلیے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر اور کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسنے نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے 1950ء سے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار کا اعتراف کیا۔