ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس: پلی بارگین کی درخواست منظور

91

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر سلمان اکبر 4 ملزمان کے ساتھ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ پلی بارگین جنید اصغر، بازید اصغر، محمد نعیم اور فاروق انصاری نے کی۔ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے پلی بارگین کر رہے ہیں اور نااہلی سمیت پلی بارگین کے نتائج سے بھی واقف ہیں۔ عدالت نے نیب کی جانب سے ایک ارب 8 کروڑ روپے کی پلی بارگین توثیق کے لیے دائر درخواست منظور کر لی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے پلی بارگین کی منظوری دیدی۔