اسلام آباد ائرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

85

اسلام آباد (صباح نیوز) اے ایس ایف نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق دوحہ جانے والے مسافرکے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان اے ایس ایف نے کہا کہ ملزم طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحہ جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم کومزید کارروائی کے لیے انسداد منشیات فورس کے حوالے کردیا۔