لاپتا شہری کیس: آئی جی اسلام آباداور ایس ایچ او رمنا سے جواب طلب

91

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے لاپتا شہری خبیب ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد سے 13 اگست کو جواب طلب کر لیا۔ لاپتا شہری کی اہلیہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کے مطابق خبیب ریاض 21 جولائی کو آبائی شہر خوشاب کے لیے روانہ ہوئے تھے جب سے لاپتا ہیں۔