طالبان دیگر جنگجوئوں کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں‘ افغان جنرل

98

کابل (صباح نیوز) افغان فوج کے جنرل سمیع سادات نے کہا ہے کہ طالبان دیگر شدت پسند گروپوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں کو اپنے ساتھ شامل کر رہے ہیں‘ یہ افغانستان کی جنگ نہیں، یہ آزادی اور مطلق العنانیت کے درمیان جنگ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دیگر گروہوں کے جنگجوئوں کی شمولیت سے عالمی سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے‘ یورپ اور امریکا میں چھوٹے شدت پسند گروہوں کے متحرک ہونے کا خدشہ بڑھے گا‘ صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں طالبان کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے، مگر طالبان لشکر گاہ شہر پر قبضہ نہیں کر سکیں گے۔