اوگرانے درآمدی گیس کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

241

لاہور (آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کااعلان کر دیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692ڈالر اضافہ کیا گیا ہے ،اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت13.6080ڈالرفی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی12.6386ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔