عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعلان کیلیے اہم رہنمائوں کو طلب کر لیا

129

اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے اعلان کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر کے اہم رہنمائوں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اظہر صادق، سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اجلاس میں شریک ہوںگے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نام فائنل کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری رہنمائوں سے ملاقات میں فیصلے سے آگاہ کریں گے۔