حیدرآباد:گندم چوری کیلے ٹرک میں بنائے گئے خفیہ کیبن سے 7افرادگرفتار

82

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)ٹرک میں بنائے گئے خفیہ کیبن میں چھپے ہوئے7 افراد پکڑے گئے ،کانٹے پر وزن کے بعد ہزاروں روپے مالیت گندم کی بوریاں راستے میں اتارنے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گندم کی گاڑی قاضی احمد سے جیلانی آٹا چکی سائٹ ایریا حیدرآباد پر اتاری جارہی تھی کہ 2افراد ٹرک میں بنے ہوئے خفیہ کیبن سے باہر آئے جب کیبن کی تلاشی لی گئی تو اس میں مزید افراد بھی چھپے ہوئے تھے جن میں ہالہ ناکہ کے رہائشی علی بخش،عابد علی،امداد، نواب،کوٹری کے اظہر، خیرپور میرس کے رہائشی نذیر اور جاوید شامل ہیں جنہیں سائٹ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اڈے کے مالک کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ملزم نذیر کا کہنا تھا کہ مورو کے رہائشی ایاز چانڈیو نے یہ گاڑی سکھر سے خاص طور پر تیار کرائی ہیں ،ہم نے گاڑی میں سے گندم کی بوریاں سکرنڈ میں اتاری ہےں۔ذرائع کے مطابق ایاز کی اس طرح کی مبینہ 6 گاڑیاں کام کر رہی ہیں پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی۔