حیدرآباد: پولیس نے 2منشیات فروشوں کو دھرلیا،198بوتلیں شراب برآمد

131

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوںکو گرفتا رکرکے 198بوتلیں شراب کی برآمدکرلی، پھلن بلادی گوٹھ کے قریب سے نامعلوم شخص کی ملی۔ تفصیلات کے مطابق ہوسڑی تھانے کی حدود گوٹھ پھلن خان بلادی کے
قریب اکرم واہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی، پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کرسول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ لاش کے ورثاءکی تلاش جاری ہے ۔نسیم نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نسیم نگر چوک کے قریب سے منشیات فروش رمیش کمار اور وجے کمار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 انگلش بوتلیں، 35 پاکستانی بیئر، 39 انگلش بیئر، 96 پاکستانی وائن بوتلیں شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔