مزدور فاقہ کشی کا شکار،لاک ڈاون ختم کیا جائے،عقیل احمد خان

115

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دورران مزدور فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں، لاک ڈاﺅن کے باعث پولیس کی چاندی ہوگئی ہے، شہر میں لاک ڈا¶ن کے دوران پولیس اہلکار شہریوں کو بلا وجہ تنگ کر رہے ہیں ،شہریو ں کو مار پیٹ کرنا اور ان غریب مزدوروں کے ٹھیلے ہٹانا سراسر ظلم ہے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے کا نوٹس لیں ، عقیل احمد خان نے کہا کہ حکومت لاک ڈاﺅن ختم کرے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے کاروبار کھولنے کی اجازت دے ۔ اندورون شہر میں کوئی لاک ڈاﺅن دکھائی نہیں دیتا سارا کاروبار کھلا ہے لیکن پابندی صرف شہری علاقوں میں لگائی ہوئی ہے، حکومت ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کے بجائے کاروباربندکر دیا ہے ،حکومت سندھ لاک ڈا¶ن کے فیصلے پر نظرثانی کرے، کیونکہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔ سندھ میں لگائے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جتنی مشکلات عوام کو پیش آ رہی ہیں ان کا ازالہ ممکن ہی نہیں، یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والوں کی زندگی کا ایک المیہ یہ بھی ہوتا ہے کہ روز کام کریں تو اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکتے ہیں۔ وہ جس دن کام نہ کریں، اس روز ان کی جیب اور پیٹ دونوں خالی رہتے ہیں۔ ایسے مزدور لاک ڈا¶ن کے باعث اپنے گھروں سے باہر نہیں جا سکتے حکومت کو ان کا خیال ہی نہیں شہری فاقہ کشی میں مبتلا ہیں لہذا حکومت لاک ڈاﺅن ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ دیہاری دار مزدور طبقہ فاقہ کشی سے بچ سکے۔