حیدرآبادمیں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، شرح13فیصد تک پہنچ گئی

152

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں کورونا شرح 13 اعشاریہ 28 فیصد تک پہنچ گئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح .28 13 فیصد رہی، جہاں اس دوران 1 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 173 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 11 فی صدر رہی۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس دوران کراچی میں 9 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1823 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 74 فیصد رہی،جہاں 8 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔