ٹنڈوالہیار ،بکیرا شریف میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کا کاروبار

149

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بکیرا شر یف تھانے کی حدود میں منشیات کھلے عام فر وخت ہو رہی ہے ،حکومت غر یب افراد کے کاروبار کو توبند کر رہی ہے لیکن شہر میں پولیس کی سر پر ستی میں مین پوری سمیت دیگر منشیات کھلے عام فر وخت ہو رہی، بکیرا پولیس نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بکیرا شر یف کے ایک شہری ظہیر خاصخیلی نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ میں بکیرا شر یف کا رہائشی ہوں اور ہمارے شہر میں کھلے عام مین پوری سمیت دیگر نشہ کھلے عام چل رہا ہے جبکہ حکومت سند ھ نے غر یبوں کے کاروبار کو بند کر دیا لاک ڈائون کے ذریعے ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے اپنی آمد نی کے ذریعے کو بند کر نے کے بجائے انہیںکھلے عام فروخت کر نے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے سبب ملک و قوم کے معمار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی حید ر آباداور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ بکیرا شر یف تھانے کی حدود میں کھلے عام چلنے والی مین پوری اور دیگر نشہ آور اشیا کی فر وخت کو فوری طور پر بند کر وایا جائے۔