شہر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد انتہائی کم ہے،پروفیسر محبوب الزماں

213

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کررہی ہے تو دوسری طرف شہرکے ویکسی نینشن سینٹرزپرویکسین دستیاب نہیں،پریشان شہری در بدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بھی سارازوراپنی تشہیرپرلگارکھاہے،عوام کی کوئی رہنمائی نہیں کی جارہی،ضلعی انتظامیہ کا ایک افسر کاروباری اداروں، دکانوں ، شاپنگ سینٹرزاور فوڈپوائنٹس کوسیل کرکے اپنی ذاتی تشہیراور انا کی تسکین میں مصروف ہے،عوام میںخوف وہراس پھیلایاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر ویکسی نینشن سرٹیفکیٹ کے سرکاری دفاترمیں پابندی نے افسروں کی موجیں لگادیں ہیں،سارادن فارغ بیٹھ کرشام کو گھروں میں چلے جاتے ہیں، عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں، پاکستان کے تیسری بڑی آبادی کے حامل شہر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد انتہائی کم ہے، عملہ سمیت سینٹرز کو مزید بڑھا یاجائے، حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھائے تاکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ویکسینیشن ممکن ہو سکے کیونکہ ویکسی نینشن سینٹر ز میںویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے، مزید بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کم ازکم 60فیصدآبادی کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل نہیں ہوتا حکومت شہریوں پر سرکاری دفاتر میں داخلہ پر پابندی نہ لگائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ بھارت میں جس طرح کورونا نے تباہی مچاہی ہے ، اس کے پیش نظر حکومت پاکستان کو سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے مگر خیال رہے کہ اس سے غریب عوام کے معاشی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوروناایس او پیز کو خیال رکھیں ، بغیرکسی ضروری کام سے گھروں سے باہرنہ نکلیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔