شہری ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں ، سلامت میمن

182

میرپورخاص(نمائندہ جسارت( ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے کہا ہے کہ تمام لوگ ایس اوپیز پر عمل کریں اورکوروناوائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین لازمی لگوائیں ۔اس امرکا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ،فوکل پرسن ڈاکٹر اشوک کمار،کاروباری حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔