شہری ایس اوپیز پرعملدرآمد کرکے اپنی جانب بچا سکتے ہیں

160

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈائون پر عمل کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت لاک ڈاؤن پر عمل کرایا گیا اور لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی تائید کی گئی ۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے ،گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کیا جائے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ منورعلی مٹیانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کی جانب سے کندھکوٹ میں لاک ڈاؤن پر عمل کراتے ہوئے شہر بھر کا گشت کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے، گھر سے باہر نکلتے وقت چہرے پر ماسک لگایا جائے، مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے، ہاتھوں کو بار بار ہینڈ سینیٹائزر اور صابن سے دھویا جائے۔ کورونا وبا میں احتیاط کرکے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچاسکتے ہیں۔