محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

93

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں اہم اجلاس منعقد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کے نمائندگان اور میرپورخاص ضلع کے تمام ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں محرم الحرام میں سیکورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاہم کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گابعد ازاں ایس ایس پی نے ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کے نمائندگان سے دوران سیکورٹی امن و امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ محرم الحرام کے دوران فل پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔