محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے عاشورہ محرم،ایام عزا اور مجالس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تناظر میں عاشورہ محرم کے لیے ضروری گائیڈ لائنز کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی ہیں،جن میںعلما و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کے لیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قراردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مجالس اورجلوسوں میں شرکاکی کم سے کم تعداد میں شرکت کو یقینی بنایاجائے۔مجالس کے لیے آن لائن سیشن کو ترجیح دی جائے۔محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ مجالس،جلوسوں کے مقامات پر خصوصی کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے جائیں اور مجالس،جلوس کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے اجتماعات میں ماسک کے بغیر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔