تاریخی مہنگائی کے مجرم عمران خان ہیں ،مریم اورنگزیب

208

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخی مہنگائی کے مجرم عمران خان ہیں ۔ عمران خان گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے، عوام نہ آٹا چاول ، چینی ، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07فیصد مہنگے ہوئے۔ چینی کی قیمت ایک سال میں 23.01فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92فیصد اضافہ ہوا۔ جون سے جولائی کے ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 101.63، پیاز 47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جون سے جولائی کے ایک ماہ میں گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے۔