ایرانی رہبراعلیٰ نے ابراہیم  رئیسی کی بطور صدر توثیق کردی

138
تہران: ابراہیم رئیسی کو رہبراعلیٰ خامنہ ای عہدۂ صدارت کی دستاویز سپرد کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہنما خامنہ ای نے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کر دی۔ صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ان کے صدارتی عہدے کی توثیق کے لیے تہران میں تقریب منعقد کی گئی۔ خامنہ ای کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ ابراہیم رئیسی کو ملنے والی عوامی حمایت کی توثیق کرتے ہوئے انہیں صدارت کی ذمے داریاں تفویض کرتے ہیں۔