بھارت: زمین پر قبضے سے دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

199
نئی دہلی: راہول گاندھی سمیت کانگریس رہنما سائیکل پر پارلیمان آ رہے ہیں

رائے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے راجیو گڑھ میں زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان نے سرکاری دفتر کے باہر خودکشی کرلی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کتنگی پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ کسان برمکیلا ٹاؤن میں واقع تحصیل دار کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرانے آیاتھا۔اسے امید تھی کہ احتجاج پر اعلیٰ افسران نوٹس لیں گے اور شکایت دور ہوجائے گی،تاہم سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ اس نے سرکاری دفتر کے باہر زہر پی لیا،جس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمان میں اپوزیشن کے تبصروں پر سیخ پا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمان اور آئین کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی سائیکل پر سوار ہوکر پارلیمان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔ اجلاس کے بعد مظاہروں کے دوران گیس سلنڈروں کی قیمت میں اضافے اور تیل کی اونچی قیمتوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔راہول نے کہا کہ حکومت کسانوں کی نہیں سن رہی ہے۔