ظالمانہ لاک ڈاؤن کے خلاف 5اگست کو دھرنا ہو گا‘تاجر

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تاجروں اور ان کے ملازمین کو کاروبار سے محروم کرنے کے بعد SHOکو ڈپٹی کمشنر کے اختیارات دے کر شہر کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے عوام اور تاجروں کو فاقہ کشی کے جہنم میں دھکیل کر ظلم و ستم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، تاجران کے ظلم کے ضابطوں کو تسلیم نہیں کریں گے،لاک ڈاؤن کے نام پرشہر کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے،تاجر دشمن آپریشن کے خلاف 5اگست کو 3بجے لی مارکیٹ پر احتجاج کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ آج اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے زیر اہتمام محبوب اعظم کی قیادت میں ہونے والے تاجر اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محمود حامد، عثمان شریف، جاوید حاجی عبد اللہ، سلیم ملک، صدر الائنس کے رہنما محمد ربان، نوید احمد، اقبال یوسف، عارف اسماعیل، محمد اختر، حاکم خان،محمد حنیف اور دیگر نے خطاب کیا۔اجلاس میں چیف ایڈیٹر امت رفیق افغان، سابق صدر ممنون حسین، تاجر رہنما مقصود ملک،بیگم اقبال یوسف اور رمضان اعوان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔