جامعہ اردو: ایم اے بین الاقوامی تعلقات کے نتائج کا اعلان

221

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی نے کراچی،اسلام آباداورراولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (سال اول و سالِ آخر)بین الاقوامی تعلقات،انگلش اوراردو کے پرائیویٹ سالانہ امتحانات مارچ2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے ایم اے بین الاقوامی تعلقات(سال اول) کے امتحان میں 341طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 323طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور202طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.54فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات(سال آخر) کے امتحان میں 245طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 239طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور191طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ79.92فیصد رہا۔انگلش(سال اول) کے امتحان میں 169طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 148طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور12طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ8.11فیصد رہا۔انگلش(سال آخر) کے امتحان میں 83طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 81طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور10طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ12.35فیصد رہا۔اردو(سال اول) کے امتحان میں 58طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 50طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور26طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ52فیصد رہااور ایم اے اردو(سال آخر) کے امتحان میں 49طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں 46طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور26طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ56.52فیصد رہا۔