جرمانے اورا سکولز رجسٹریشن منسوخی تعلیم دشمنی ہے،کاشف مرزا

116

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نے نیشنل کریکولم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے مارکیٹ میں سنگل نیشنل کریکولم کی نئی کتب نہیں ہیں۔ایسی صورتحال میں20لاکھ روپے جرمانے اورا سکولز رجسٹریشن منسوخی تعلیم دشمنی ہے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معاملے پر خصوصی تو جہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ سنگل نیشنل کریکولم بدقسمتی سے نہ تو سنگل ہے اور نہ ہی نیشنل ہے جبکہ نفاذ کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناقابل عمل ہے ۔وفاقی وصوبائی محکمہ تعلیم کی نااہلیت ہے کہ یکساں قومی نصاب ادھوراہے۔