پولیس کارروائیوں میں رہزنوں اور موٹر سائیکل چوروں سمیت 60 گرفتار

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیو ں کے دوران60 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیںبرآمد کر لیں،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان شہریار ولد آصف، شکیل احمد ولد حسین بخش اور حذیفہ ولد منور حسین کو گرفتارکرلیا، سیکٹر 35 ٹینکی اسٹاپ سے گرفتار ہونے والے ملزمان سرجانی،اجمیرنگری اور نیوکراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان سے 2 پستول اور اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل نمبر KOH-6233 برآمد ہوئی،اورنگی ٹاؤن پولیس نے اورنگی سمیت ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 5 پستول ، 2 مسروقہ موٹرسائیکلیںبرآمد ہوئیں،کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے موٹرسائیکل چوریوں میںملوث 6ملزمان کوگرفتار کرلیا،ملزمان کی نشاندہی پر8 مسروقہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد کرلی گئیں۔ ایس ایس پی اے وی رائو اسلم کے مطابق ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب تھے ۔ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سا ئیکلیں چوری کرکے نہ صرف شہر اور بلوچستان کے علاقے ساکران فروخت کر تے اور حاصل ہونے والی رقم سے منشیات خریدتے تھے ۔ کھوکھراپار اور سعودآباد پولیس نے منشیات اور مطلوبہ ملزم سمیت 2ملزمان گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ایس ایچ او ماڈل کالونی سعادت بٹ نے متفرق کاروائیوں میں 14ملزمان گرفتار کر لیے۔ابراہیم حیدری تھانے کی پولیس پارٹی نے گزشتہ رات آپریشن کے دوران علی اکبر شاہ گوٹھ میں منشیات کے اڈے کو مسمار کر کے 09 ملزمان سمیت 04 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا گیا۔بلدیہ ٹا ون پولیس نے حب ریورڈ بلدیہ نمبر 3 سے چھاپہ مار کر ملزم بنام زوہیب ولد اشرف کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔