مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

147

سری نگر (آن لائن)بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر 254 اے اے رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا ۔ پٹھان کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سریندر لمبا نے بتایا کہ فوج کا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔