اولمپکس: بھارت کو ہاکی کے سیمی فائنل میں عبرت ناک شکست

404

ٹوکیو (سید وزیر علی قادری) ٹوکیو اولمپکس کے  ہاکی ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت کو بلجیم کے ہاتھوں 5-2سے شکست ہوگئی۔

 اطلاعات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں ہاکی کے سیمی فائنل میں بیلجیئم اور بھارت مد مقابل آئے ، بیلجیئم نے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت رکھی ، بیلجیئم کے کھلاڑی لیوک لیوپرٹ نے پہلے کوارٹر میں ہی گول کر کے برتری دلا دی مگر بھارت کے ہرمن پریت اور مندیپ سنگھ نے اوپر نیچے 2گول کر کے  ٹیم کا  اسکور2 گول کر دیا۔

دوسرے کوارٹر میں بیلجیئم کے الیگزینڈر نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے  اسکور 2-2 کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا مگر چوتھے کوارٹر میں ہنڈرکس نے  گول کر کے بیلجیئم کو2 کے مقابلے میں3 سے برتری دلا دی ، کچھ ہی دیر کے بعد ہنڈرکس نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک کی۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین کی برتری برقرار ہے ، امریکا کا دوسرا جبکہ جاپان کا تیسرا نمبر ہے۔ خواتین کی لانگ جمپ میں جرمنی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

 خواتین ڈسکس تھرو میں امریکا کی آلمین بازی لے گئیں جبکہ 400 میٹر ہرڈل ریس میں ناروے کے کارسٹن کو گولڈ میڈل ملا۔خواتین سائیکلنگ کے ٹیم اسپرنٹ میں چین کا گولڈ میڈل ، 87 کلو گرام ویٹ لفٹنگ میں بھی چینی تن ساز کا پہلا نمبر ، جمناسٹک کے رنگز فائنل میں بھی چینی کھلاڑی بازی لے گیا۔

بیڈمنٹ سنگل میں ڈنمارک نے گولڈ میڈل جیتا ، لانگ جمپ میں یونانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتا ، سو میٹر ہرڈل ریس پوئرٹرریکو کی ایتھلیٹ نے جیت لی ، ٹرپل جمپ میں وینزویلا کو گولڈ میڈل مل گیا۔