پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

172

گیانا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میچ میں ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان،محمد رضوان ، محمد حفیظ ، فخر زمان اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں، شاداب خان ، حسن علی ، محمد وسیم جونیئر ، حارث رؤف اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔