پٹرول کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

514

صنعتی پیداوار میں اضافے کے لیے پٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں پٹرول کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جولائی میں پٹرول کی کھپت 8 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ بھی  پٹرول کی کھپت میں اضافہ کی وجہ بنا۔

اسی طرح فرنس آئل کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔ جولائی میں فرنس آئل کی کھپت 3 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن رہی

ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے فرنس آئل کی کھپت بڑھی جب کہ  ڈیزل کی کھپت 7 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 20 ہزار ٹن رہی۔