حکومت کا جلد الیکٹرانک ووٹنگ مشین منظر عام پر لانے کا اعلان

430
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےسائنس اینڈ ٹیکنا لوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی ہے،الیکٹرانک مشین کا مقصد ہارنے والا امیدوار نتائج تسلیم کرے، اس کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال مددگار ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ اور سافٹ ویئر نہ ہونے کی وجہ سے یہ مشین بیرونی مداخلت سے پاک ہے،وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ آئند انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،امید ہے کہ الیکٹرانک مشین کارآمد ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ کابینہ ، اپوزیشن جماعتوں ، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو جلد یہ مشین دکھائیں گے،ای وی ایم کے استعمال سے اگلے انتخابات غیر متنازع اور قابل قبول ہونگے۔