آزاد کشمیر اسمبلی: انوارالحق اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب

449

مظفرآباد: تحریک انصاف کے رہنما انوارالحق آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر سمیت  نومنتخب ممبران اسمبلی نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں بلامقابلہ جیتنے والی  6 خواتین بھی شامل ہیں، اسپیکر انوارالحق سے اسپیکر شاہ غلام قادر نے حلف لیا۔

اجلاس میں چوہدری انوارالحق 32 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 15 ووٹ حاصل کئے، ووٹنگ میں کل 49 اراکین نے حصہ لیا تھا، جن میں سے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے، وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد ہوگیا۔