ایک دن میں 10 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہدف عبور

332

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت اقدامات کی بدولت دن بہ دن ویکسین لگانے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر این سی او سی کے سربراہ اسدعمر  کا کہنا ہے کہ ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کر لیا ہے  کل 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

اسدعمر نے کہا کہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی جب کہ  لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی، کراچی 26 اور  حیدرآباد کی 25 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

  معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 10لاکھ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں،شہریوں کو مجموعی طور پرکورونا ویکسین کی 3کروڑ خوراکیں مہیا کرچکے ہیں۔