ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق، 3582 نئے کیسز رپورٹ

395

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 67 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3582 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 261 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 3 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 57 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 33 ہزار 201 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 387 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 775 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 83 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 33 ہزار 529 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 306 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 973 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 477 اموات اور 1 لاکھ 36 ہزار 477 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 344 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3973 ہے۔ اسلام آباد میں 804 اموات ہوچکیں۔ 83 ہزار 567 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 627 جب کہ فعال کیسز کی 1277 ہے۔ صوبے میں 328 اموات ہوچکیں۔ 29 ہزار 22 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 34 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3138 ہے۔ آزاد کشمیر میں 633 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 263 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 318 جب کہ فعال کیسز 855 ہے۔ گلگت بلتستان میں 147 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 316 مریض صحت یاب ہوئے۔