اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار

483

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے 1 کلو 116 گرام ہیروئین برآمد کرلی۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانا چاہتا تھا۔

ایئر پورٹ حکام نے ملزم کو ابتدائی تحقیقات کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا۔