سعودی عرب سے 28 پاکستانی قیدی وطن پہنچ گئے

389

لاہور: سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 پاکستانی قیدی لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق 28 پاکستانی قیدی قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچے۔ رہائی پانے والے قیدیوں نے لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی وزیراعظم اور سفارتی عملے کا شکریہ ادا کیا۔

9 قیدیوں کے اخراجات سعودی عرب کے متعلقہ اداروں  کی جانب سے ادا کیے گئے جب کہ 19 قیدیوں کے اخراجات سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ادا کیے۔ تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی جو بھی 62 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔