قافلے پر حملہ، حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

369

کراچی: خود پر ہونے والے حملے پر حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت اور پارٹی امور کے لیے نوابشاہ جا رہا تھا، سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدر آباد اور نوابشاہ کو خط لکھا تھا، خط کے باوجود مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

خط میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے مسلح افراد نے میری گاڑی پر حملہ کیا، وزیراعظم عمران خان ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوابشاہ کو برطرف کرے۔