سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب اور سندھ میں قیمتیں بڑھا دیں

340

اسلام آباد: سی این جی ایسوسی ایشن نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں اگست کے لیے سی این جی 5 روپے فی لیٹر مہنگی کی دی جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 112 روپے فی لٹر ہوگئی۔ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 150 روپے کلو ہوگئی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ پر ایل این جی  کارگو خریدی، پی ایل ایل کی جانب سے مہنگے داموں اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدی گئی۔

غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ  ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہے۔