رکاوٹیں بند نہ کی گئیں تو جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کردیں گے، شیعہ علماءکونسل

540

لاہور : شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا ہے کہ عزاداری کے خلاف رکاوٹیں بند نہ کی گئیں تو عاشورہ جلوسوں کو احتجاجی دھرنوں میں تبدیل کردیں گے۔

 سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ عزاداری یزیدی سوچ کے خلاف ہے، مقدمات، گرفتاریاں،اور دباﺅ عزاداری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،عزاداری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کسی ماتمی جلوس کے روٹ سے ایک انچ پیچھے ہٹنے ،مجلس یا جلوس کے وقت میں ایک سیکنڈ کم کرنے کو تیار نہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کے خلاف درج تمام جھوٹی ایف آئی آرز کو واپس لیں،نئی مساجد اورامام بارگاہوں کی تعمیر میں رکاوٹیں بند کی جائیں۔

شیعہ علماء کا مزید کہناتھا کہ فورتھ شیڈول کا غلط استعمال ختم کرکے اس ظالمانہ قانون میں ڈالے گئے افراد کو نکالا جائے،سی ٹی ڈی کے ظالمانہ غیر قانونی اقدامات کو روکا جائے اور اسے لگام ڈالی جائے۔