اسپین سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، امیر البحر سے ملاقات

78

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر اسپین کے سفیر نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے
امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور اسپین کے سفیر کے مابین میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔